پی ٹی آئی نے عدالتی حکم کی کونسی پاسداری کی سب کے علم میں ہے، رانا ثناء

پی ٹی آئی نے عدالتی حکم کی کونسی پاسداری کی سب کے علم میں ہے، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عدالت کے حکم کی کونسی پاسداری کی سب کے علم میں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عمل ہوا، جیل سے بانی پی ٹی آئی کو شفاء لے جایا جارہا تھا کہ اسپتال کے باہر ایسی سرگرمی پائی گئی، جس کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بن سکتا تھا، آخری لمحوں میں بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا اور صحت مند قرار دیا، طبی معائنے کے بعد انہیں واپس اڈیالا جیل لایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ توہین عدالت تو تب ہوتی اگر بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کیا جاتا، ہم نے عدالت کے حکم پر عمل تو کیا ہے، اس بات سے کوئی انکاری نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اسپتال منتقلی کے حکم میں عدالت نے کچھ پابندیاں پی ٹی آئی پر بھی لگائی تھیں، انہوں نے عدالت کے حکم کی کونسی پاسداری کی، سب کے علم میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی قیدی ہو جیل میں صحت کی سہولیات ملنی چاہیے ۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں