حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی قیمت معصوم شہری جانوں سے ادا کر رہے ہیں: شازیہ مری

شازیہ مری (فائل فوٹو)۔
شازیہ مری (فائل فوٹو)۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی جانیں چلی گئیں مگر کوئی پرسانِ حال نظر نہیں آیا، وفاقی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی قیمت معصوم شہری اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پمز سانحہ انتظامی غفلت کی سنگین مثال ہے، ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ اگر وزیر صحت ایک بڑے سرکاری اسپتال کی حفاظت اور انتظام یقینی نہیں بناسکتے تو عہدے پر رہنے کا کیا جواز ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کو محض ایک حادثہ قرار دے کر ذمہ داروں کو بری الذمہ نہیں کیا جاسکتا۔ پمز میں آتشزدگی کے واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ سانحے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، پمز میں حفاظتی انتظامات کہاں تھے؟ آتشزدگی کے وقت فوری امدادی اقدامات کیوں نہ ہوسکے؟

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت واقعے کی ذمہ داری قبول کرے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے۔ معصوم بچوں کی جانوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے، غفلت کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں