کراچی واٹر کارپوریشن: دفتری امور کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے ای فائلنگ سسٹم متعارف

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی واٹر کارپوریشن نے دفتری امور کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے ای فائلنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ای فائلنگ سسٹم کے ذریعے سرکاری فائلوں کی نقل و حرکت کا عمل تیز اور شفاف ہو گا، جبکہ فائلوں کی منظوری اور سرکاری خط و کتابت کا عمل بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے نظام سے دفتری امور کی مؤثر نگرانی اور فائلوں کی بروقت پراسیسنگ ممکن ہو گی، جبکہ فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شفافیت کو فروغ ملے گا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دفتری امور کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں