جو حکومت سے تنخواہ لیتا ہے صدر ہو یا وزیر اعظم اپنا علاج سرکاری اسپتالوں سے کروائے، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے اعلیٰ سرکاری حکام کو سرکاری اسپتالوں سے علاج کروانے کی تجویز دے دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ انکوائری کمیٹیاں بنانے اور سزائیں دینے سے کام ٹھیک نہیں ہوتا، حل یہ ہے کہ تمام لوگ جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں چاہے وہ صدر ہو یا وزیر اعظم ہو یا تمام بیوروکریسی یا عدلیہ، وہ اپنا علاج سرکاری اسپتالوں سے کروائیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ جب وہ سرکاری اسپتالوں سے علاج کروائیں گے تو یہ خود اسپتالوں کو اچھا بنا دیں گے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ٹیکس کوئی اور دے اور خرچ کوئی اور کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں