انفرااسٹرکچر میں بہتری سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں، میئر کراچی

انفرااسٹرکچر میں بہتری سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بناکر ٹریفک مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

شہر میں میگا پراجیکٹس سے متعلق میئر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں میونسپل کمشنر، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ٹی ایس نے خلیق الزمان فلائی اوور اور گارڈن فلائی اوورز کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بناکر ٹریفک مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں، دونوں فلائی اوورز کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کو بلاکر آن بورڈ لینے کا مقصد کاموں کو فاسٹ ٹریک پر کرنا اور سب کی رائے سننا ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ فلائی اوورز کی تعمیر کے دوران یوٹرن اور دیگر راستوں کی آسان فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گارڈن فلائی اوور کے ٹینڈر کا اجرا ہو چکا، امید ہے اسی سال یہ کام مکمل کر لیں گے، گارڈن فلائی اوور کی تعمیر سے گارڈن، صدر سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو سہولت ملے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں