کسٹمز کی برآمدی سہولت اسکیم کے غلط استعمال کیخلاف کارروائیاں تیز

پاکستان کسٹمز نے برآمدی سہولت اسکیم کے غلط استعمال کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان کسٹمز نے درآمدی کپڑے کی غلط ڈکلیئریشن کےخلاف اقدامات کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اپٹما نے برآمدی سہولت اسکیم کے غلط استعمال کے خلاف کسٹمز کی کارروائی کو سراہا، گریج فیبرک کو اسکیم سے خارج کیے جانے کے باوجود غلط تفصیل سے درآمد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر درآمدی کپڑے کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں۔ برآمدی سہولت اسکیم کے مقررہ مقاصد کے مطابق استعمال یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے۔
Load/Hide Comments




