پمز سانحہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں موضوع بحث، آڈٹ رپورٹ طلب

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پمز سانحہ موضوع بحث بن گیا، کمیٹی نے پمز اسپتال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی۔

چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پمز اسپتال کی آخری بار برقی نظام اور فائر سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کب ہوئی تھی؟ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پمز کی آڈٹ رپورٹ بھی کمیٹی میں پیش کی جائے۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید سوال کیا کہ انسپکشن کے بعد پمز اسپتال کا آخری سرٹیفکیٹ کب جاری کیا گیا؟ 

چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ پمز اسپتال کا آخری آڈٹ ستمبر 2025ء میں ہوا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے نے راول ڈیم میں سیوریج کا پانی شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ سمیت 3 سے 4 مقامات سے پانی راول ڈیم میں شامل ہوتا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق ای الیون کا نالہ سب سے بڑا نالہ ہے جبکہ اس کے سامنے 3 سے 4 عمارتیں بھی تعمیر کر دی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں