صوبے کی تقسیم کا مطالبہ کرنے والوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے، نثار کھوڑو

صوبے کی تقسیم کا مطالبہ کرنے والوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی ثنار کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے کی تقسیم کا مطالبہ کرنے والوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ تحریک اس لیے پیش کی کہ دیکھ سکوں کون سندھ کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون ہیں، جنہیں سندھ نے پناہ دی اور وہ اس کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، وفاق سے آواز آئی کہ سسٹم کولیپس کر چکا لہٰذا صوبے بنانے ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ کچھ روز قبل بھی ایک وزیر نے کہا کہ نئے صوبے بنیں گے، انہیں آئین پڑھنا چاہیے کہ صوبے کیسے بن سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پورٹ ہے تو اس میں جلنےکی کیا بات ہے، ہم نے گیس دی، پورٹ اور فیکٹریاں لگائی ہیں، جو صوبوں کی تقسیم کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کی اتنی اہمیت نہیں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں