پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ کردیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کیلئے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 346 روپے 16 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Load/Hide Comments




