جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

لاہور دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری ہے، ہم نے وہ مسائل اجاگر کیے جن کا شعور عوام میں نہیں تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنے اور جلوس کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی، ملک کو امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ مذاکرات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں