جو پمز میں ہوا وہ صرف کرپشن کی وجہ سے ہوا اور وہ خطرے کی گھنٹی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف— تصویر، اسکرین گریب
وزیر دفاع خواجہ آصف— تصویر، اسکرین گریب

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو پمز میں ہوا وہ صرف اور صرف کرپشن کی وجہ سے ہوا ہے اور وہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پمز میں بڑا سانحہ ہوا ہے جس کا وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا، جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے منظم طریقے سے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو پھیل چکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فیکٹری ورکرز کے لیے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں جدید سہولتیں دی گئی ہیں، سیالکوٹ کی انڈسٹری کے ساتھ لاکھوں ورکرز جڑے ہوئے ہیں، سیالکوٹ اپنی مصنوعات کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ عوام کی بہتری کے لیے ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں