اسلام کوٹ: خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، سسرالیوں پر تشدد کر کے مارنے کا الزام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام کوٹ میں 3 روز قبل 23 سالہ خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں والدین نے سسرالیوں پر تشدد کر کے مارنے کا الزام عائد کردیا۔ 

پولیس کے مطابق اسلام کوٹ کی نجار کالونی میں 3 دن قبل ایک گھر کے کمرے سے 23 سالہ خاتون بھاگونتی کی لاش ملی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو لاش بیڈ پر پڑی تھی اور کمرے کی کھڑکی میں ایک ڈوری لٹک رہی تھی۔

سسرالیوں کا کہنا تھا کہ خاتون نے خودکشی کی ہے، دوسری جانب مقتولہ کے والد نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی پر بدترین تشدد کیا گیا اور پھر اس کا گلہ دبا کر اسے مار دیا گیا۔ 

والد کا سوال ہے کہ سسرالی کھڑکی میں لٹکی جس چھوٹی سی ڈوری کو دکھا کر خودکشی کہہ رہے ہیں، اتنی چھوٹی ڈوری سے خودکشی آخر کیسے ممکن ہے؟

انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی موت کی خبر بھی سسرالیوں نے نہیں دی، بلکہ پولیس کے فون کرنے پر وہ مٹھی سے اسلام کوٹ پہنچے۔ 

والدین کا یہ بھی الزام ہے کہ پولیس نے بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش سسرالیوں کے سپرد کر دی تھی۔

پولیس اور اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ واقعے کے وقت والدین خود پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تھے اور انہوں نے باقاعدہ اسٹامپ پیپر پر یہ بات لکھ کر دی تھی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں