مکہ معاہدہ پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے کردار کا مظہر ہے، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یوم دفاع و یوم شہدا پر شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا جذبہ آپریشن بنیان مرصوص میں پھر نمایاں ہوا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔




