دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے متعلق مریم نواز کی گفتگو منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک ہے: مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے متعلق گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کیا جانا افسوسناک ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور لاحق خطرات کی بات کر رہی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبوں اور ان میں بسنے والی تمام اقوام کا ہمیشہ احترام کرتی ہیں، ایسے عناصر دہشت گردوں کے سہولت کار اور قوم میں تقسیم چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ پنجاب کو پڑوسی ملک سے نہیں دیگر صوبوں سے آنے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے، صوبے میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ صوبے کے بارڈر ایریا سے تھریٹ آتی ہیں، جن کے خاتمے کے لیے اب جوائنٹ چیک پوسٹوں کو مضبوط بنایا ہے، انٹیلی جنس ہب سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا اہم مرکز ہوگا، اس کے قیام سے جدت آئے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں