غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، دو بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی،دو بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوگئے،اسکول کا سامان خرید کر گھر لوٹنے والی 7 سالہ وفا عقیلہ والد سمیت اسرائیلی حملے میں نشانہ بنے ۔ دیر البلح میں بے گھر افراد کیلئے قائم اسکول پراسرائیلی توپ خانے کے حملے میں 3 سالہ طالب لقمہ اجل بنا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 فلسطینی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments




