سہیل آفریدی کیخلاف کیس میں 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ

سہیل آفریدی کیخلاف کیس میں 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف کیس میں 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔

اے ٹی سی اسلام آباد میں سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، جس کے بعد مقدمے میں مجموعی طور پر 42 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

سہیل آفریدی سمیت 15 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں جبکہ اے ٹی سی اسلام آباد میں 8 ملزمان کی حد تک ٹرائل جاری ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی، اس کیس کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں