ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت صفر، اب نیا ڈرامہ کررہے ہیں، سعید غنی

ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت صفر، اب نیا ڈرامہ کررہے ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) صوبوں کی تقسیم کے خلاف ہے تو کھل کر اعلان کرے۔

سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت صفر ہے، یہ لوگ اب نیا ڈرامہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے متعلق اسمبلی نے قرارداد پاس کی تو ایم کیو ایم بھاگ گئی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے قراردادکے حق میں ووٹ کیوں نہیں دیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے باہر بیٹھے لوگ کہتے ہیں صوبہ بننا چاہیے، اگر متحدہ صوبوں کی تقسیم کیخلاف ہے تو کھل کر اعلان کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں جب فیصلے کی گھڑی آئی تو ایم کیو ایم نے راہ فرار اختیار کی، مصطفیٰ کمال کا خالد مقبول صدیقی سے متعلق بیان اسمبلی میں چلانا چاہیے تھا۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ بیانات ہر کسی کی ذاتی رائے ہوتی ہے، ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت زیرو ہے، تمام نشستیں ایم کیو ایم کو جتوائیں گئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں