ہم قانون کو ماننے والی جماعت ہیں، پُرامن احتجاج کریں گے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم قانون کو ماننے والی جماعت ہیں، پُرامن احتجاج کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عدالت لانگ مارچ پر کیا فیصلہ کرتی ہے، دیکھیں گے، باقی صوبوں کا اس درخواست سے کیا تعلق ہے، میرے لیے عجیب ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم براہِ راست فریق نہیں، عدالت نے ہمیں نہیں بلایا، کارکنوں کو گرفتار اور گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صورتِ حال تشویشناک ہے، پنجاب میں سیکڑوں لوگوں کو اٹھایا گیا اور مار پیٹ کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ میانوالی میں 93 سالہ بزرگ کو اٹھا لیا گیا، 1 کروڑ عوام بھی باہر نکل آئیں تو نظام گر جائے گا، جے یو آئی سے بات چیت ہوئی، اتفاق پارلیمان کی حد تک ہے۔
Load/Hide Comments




