امریکی فوجی اڈے پر حملے سے قبل ایران کو چینی سیٹلائٹ سے تصاویر ملنے کا انکشاف
واشنگٹن(اے ایف پی) ایران کو اردن میں موجود ایک فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر حملے سے قبل مل گئی تھیں اس حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں میزبانی کے دوران یہ معاملہ زیرِ بحث آ نے کاامکان ہے۔ امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کو اردن میں موجود ایک فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر حملے سے قبل اور بعد میں چینی اداروں کی جانب سے فراہم کی گئیں، جہاں ایرانی میزائل حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments




