فیول سبسڈی اسکیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیول سبسڈی اسکیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائیں، اسکیم کی کامیابی کے لیے عوام کو بروقت معلومات اور رہنمائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم سے متعلق پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ریجن میں اسکیم کے آغاز سے آج سہ پہر تک 6 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں۔ 

بریفنگ کے مطابق موصول ایس ایم ایس میں سے 42 ہزار 933 درخواست گزار ریلیف اسکیم کے لیے کامیابی سے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ 

وزیراعظم نے سبسڈی ریلیف کی رجسٹریشن کے لیے درکار ایس ایم ایس کو مفت کرنے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے فیول سبسڈی اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کر دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سے پیٹرول پر ریلیف حاصل کیا جا سکے گا۔ 

وزیراعظم نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں عوامی نمائندوں اور رضاکاروں کو عوام کی رہنمائی کے لیے متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا رضاکار عوام کو فیول سبسڈی اسکیم کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرنے میں رہنمائی فراہم کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں