وزیراعلیٰ سندھ کا یکم اکتوبر سے فلار ملز کو سرکاری گندم کے اجراء کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا یکم اکتوبر سے فلار ملز کو سرکاری گندم کے اجراء کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یکم اکتوبر سے فلار ملز کو سرکاری گندم جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یکم اکتوبر سے فلار ملز کو گندم کی فراہمی شروع کی جائے، گندم کی فراہمی بڑھا کر سندھ بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صارفین کو سستا اور وافر آٹا فراہم کرنا ہے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی سے مصنوعی قلت کا خاتمہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ گندم اجرا سے قبل تمام خریداری اور لاجسٹک انتظامات مکمل کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے گندم اجرا کا نظام شفاف اور مؤثر بنایا جائے، سرکاری گندم کا فائدہ آٹے کی کم قیمتوں کی صورت میں صارفین تک پہنچایا جائے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ آٹے اور گندم کی قیمتوں پر نظر رکھے، ضرورت کے مطابق درآمدی گندم مقامی ذخائر بڑھانے کے لیے استعمال کی جائے۔

اجلاس میں محکمہ خوراک نے بتایا کہ گندم کی نقل و حرکت کا ٹینڈر 22 ستمبر 2026ء کو کھولا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں