مودی نے برکس رہنماؤں کو صرف دال سبزی کھلادی، اپوزیشن کی شدید تنقید
کراچی (نیوز ڈیسک) مودی نے برکس رہنماؤں کو صرف دال، سبزی کھلادی، اپوزیشن کی شدید تنقید، راہول گاندھی کا کہنا تھا بیشتر بھارتی ویجیٹرین نہیں، صرف سبزی پر مبنی مینو ملک کے متنوع غذائی ورثے کی نمائندگی نہیں کرتا۔بھارت میں کھانا مذہبی وسیاسی تنازعات کا حساس موضوع بن چکا ہے،مودی حکومت نے تنقید مسترد کرتے ہوئے کھانے کو بھارتی روایات کا عکاس قرار دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کیلئے پیش کیے گئے مکمل سبزی خور عشائیے نے سیاسی تنازع کھڑا کردیا۔
Load/Hide Comments




