کراچی: خاتون اور 3 بچوں کا قاتل شوہر کا بہنوئی نکلا

کراچی: خاتون اور 3 بچوں کا قاتل شوہر کا بہنوئی نکلا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل میں مقتولہ کے شوہر کا بہنوئی ہی ملوث نکلا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم وقوع کے روز دن 2 ڈھائی بجے گھر آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم ہمایوں رشتے دار تھا تو اسے لیے اس کا گھر میں آنا جانا بھی تھا، ملزم نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر راڈ سے وار کیا اور قتل کے لیے ایک سریے کا استعمال کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے گھر جاتے ہوئے شام 6 بجے آلہ قتل (سریہ) نالے میں پھینکا جس کو  تلاش کیا جا رہا ہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی رات کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی میں گھر کے اندر سے لاشیں ملی تھیں، چاروں کی تدفین منگل کی شام کو کی گئی۔

پولیس نے مقتولہ مہوش کے شوہر دانش، علاقہ مکینوں، رشتے داروں اور دیگر افراد سے بھی معلومات حاصل کی تھیں جس کی بنیاد پر پولیس ملزم تک پہنچی اور اسے حراست میں لے لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں