خیبر پختونخوا سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کیپٹن صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، مریم نواز خیبر پختونخوا والوں کی بہو ہیں۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور آمد پر حکومت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی کے گھر جانا ہو تو دروازے پر دستک دینا ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ وقت نئے صوبے بنانے کا نہیں، ملکی معیشت سنبھالنے کا ہے۔ سیاسی قیادت، پارلیمنٹ اور عوام کی رضامندی سے ہی صوبے بنیں گے۔
Load/Hide Comments




