سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظوری کا حکمنامہ جاری

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا کی معطلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت عظمٰی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے سزا کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں کے فیصلے تک ضمانت منظور کرلی۔
سپریم کورٹ کے مطابق دونوں وکلا کی ضمانت ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک برقرار رہے گی۔
Load/Hide Comments




