اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے 700 کنٹینر روک لیے، ملک شہزاد اعوان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے ہمارے 700 کے قریب کنٹینر روکے ہیں۔ 

 کراچی سے اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ بہت سے کنٹینرز میں ادویات اور اشیائے خور و نوش ہیں جو خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام گاڑیوں اور کینٹینرز کو چھوڑا جائے۔ کینٹینرز کو کوئی بھی نقصان ہوا تو ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی۔ 

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا کہ سیاسی احتجاج کو روکنے کیلئے حکومت متبادل انتظامات کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں