آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں جہاں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments




