کراچی: سرجانی میں مدرسے کی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 15 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نجف علی نے گلی میں طالبہ سے نازیبا حرکت کی اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments




