سیاسی مصلحتوں کے تحت چہرہ بدلنے والے سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سعدیہ جاوید
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سیاسی مصلحتوں کے تحت چہرہ بدلنے والے سندھ کی تقسیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
مصطفیٰ کمال کے بیان پر جواب میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ لاشوں کی سیاست پر جنم لینے والے آج صوبائی خودمختاری پر شب خون مارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے صرف نفرتیں بوئیں، اب یہ نیا روپ دھار کر سندھیوں اور مہاجروں کو لڑا نہیں سکتے۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے میں کسی ضمیر فروش کی نفرت انگیز سیاست کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، وفاق اور صوبے کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
Load/Hide Comments




