امن کیلئے مذاکرات و سفارتکاری ہی قابلِ عمل راستے ہیں: اسحاق ڈار و عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب نے تازہ علاقائی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے علاقائی صورتِحال میں مسلسل توانائی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز کے لیے جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمد و رفت ضروری ہے۔

پاکستانی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے اور نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ 

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں