لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا: رانا ثناء

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔
فیصل آباد میں رورل ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی نے ہر شہری کی زندگی کو مشکل بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے، وجہ پیٹرولیم مصنوعات کا مہنگا ہونا ہے۔ کہیں سنا ہے کہ کسی ملک میں لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہو؟
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




