علی امین کو پنجاب پولیس حراست میں بجلی کے جھٹکے دیے جانے کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دینے کا دعویٰ کردیا۔
پشاور سے جاری بیان میں فیصل امین گنڈاپور نے اپنے بھائی علی امین گنڈاپور سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کو گردن کے پچھلے حصے میں بجلی کے جھٹکے دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس تکلیف دہ چوٹ کو وہ برسوں سے برداشت کر رہے تھے، بالآخر اسے نکالنے کے لیے سرجری کی گئی، گردن کے پچھلے حصے پر 9 ٹانکے آئے۔
فیصل امین نے سوشل میڈیا پر علی امین گنڈاپور کی تصاویر بھی شیئر کی اور کہا کہ یہ میں شیئر نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن کچھ لوگوں کے پروپیگنڈے کے باعث ایسا کر رہا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کے پیاروں کو بھی ایسا ہی کچھ ہو تو انہیں پتہ چلے۔
Load/Hide Comments




