کراچی: ایک ہفتے میں پولیس کارروائیوں کے دوران 814 ملزمان گرفتار

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان 41 مقابلے ہوئے جن میں ایک ڈکیت ہلاک اور 47 زخمی سمیت 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف کارروائیوں کے دوران 814 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 4 کلو 284 گرام چرس اور 22 کلو 487 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 133 مختلف اقسام کا اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران چوری اور چھینی گئی 24 موٹرسائیکلیں اور 4 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
Load/Hide Comments




