ٹکٹ چیکنگ پر ریلوے پولیس اور حکام میں تنازع

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ریلوے پولیس کی جانب سے بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے حکم پر ریلوے حکام نے اعتراض اٹھا دیا۔

اے آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس نے 17 ستمبر کو سرکلر جاری کیا جس کے مطابق ریلوے پولیس کا ایس ایچ او پہلی جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او دوسری شفٹ میں ٹکٹوں کی چیکنگ کرے گا، اگلے روز ٹکٹ چیکنگ کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

آئی جی ریلوے پولیس فخر سلطان کے حکم پر چیف کمرشل منیجر ریلوے نے پولیس کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرنے کی مجاز نہیں۔

چیف کمرشل منیجر کے مطابق ٹکٹ چیک کرنا ریلوے پولیس کے فرائض یا ملازمت کا حصہ نہیں، پولیس کا کام صرف ٹکٹ چیک کرنے والے عملے کی معاونت کرنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں