بیرسٹر گوہر کی راجا ناصر عباس سے ملاقات ،27 ستمبر کے لانگ مارچ پر گفتگو

بیرسٹر گوہر کی راجا ناصر عباس سے ملاقات ،27 ستمبر کے لانگ مارچ پر گفتگو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں بانی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ سیاسی مخالفین، رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن غیرجمہوری و غیرآئینی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں