پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کر دی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع اٹک، راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور سگنل کمزور کرنے کی درخواست کی گئی۔

پنجاب حکومت نے درخواست امن و امان کی متوقع صورتِ حال کے پیش نظر کی، خط میں سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے، راولپنڈی میں براہمہ، بحتر، ٹیکسلا، واہ صدر اور چکری کے علاقے شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں