ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہو گئے۔
ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کو مسلم لیگ ن نے31 اور 1 ووٹ دست و بازو پارٹی کے ممبر نے دیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے جبکہ 1 رکن غیر حاضر رہا۔
ڈاکٹر نجیب نقی 2006ء سے 2011ء تک آزاد کشمیر کے وزیرِ صحت رہے ہیں۔
وہ مسلم لیگ ن کی 2016ء سے 2021ء تک قائم حکومت میں بھی وزیرِ صحت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی، پلندری سے ہے۔
Load/Hide Comments




