پشاور: اسپیکر کے پی اسمبلی نے آئی جی سے ارکان، وزراء، مشیروں کی گرفتاریوں اور چھاپوں کا ریکارڈ مانگ لیا

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے آئی جی کے پی پولیس سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ارکان، وزراء اور مشیروں کی گرفتاریوں اور دیگر کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
مراسلے میں گرفتاریوں، چھاپوں اور تلاشی کے واقعات کی تفصیلات کے ساتھ متعلقہ ایف آئی آرز اور پولیس کو رپورٹ درج کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسمبلی ارکان، وزراء اور مشیروں کی گرفتاریوں، چھاپوں اور دیگر کارروائیوں کی مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
اسپیکر نے متعلقہ واقعات کی ایف آئی آرز اور پولیس کو رپورٹ درج کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے مطابق مطلوبہ معلومات اسمبلی اختیارات، استحقاق و مراعات ایکٹ 2026 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ مکمل ریکارڈ فوری طور پر اسمبلی سیکرٹریٹ کو فراہم کیا جائے۔




