کراچی: کال سینٹرز کے ذریعے غیرملکیوں سے فراڈ کیس، 11 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غیرقانونی کال سینٹرز کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کے کیس میں گرفتار 63 ملزمان کا عدالتی اور 11 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار 74 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے 63 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ 11 ملزمان کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر قانونی کال سینٹرز کے ذریعے غیرملکیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان کو طارق روڈ اور دیگر مقامات سے گرفتار کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں