اکتوبر کیلئے گھریلو سلینڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا

اکتوبر کیلئے گھریلو سلینڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر میں لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت بڑھادی۔

اوگرا نے اکتوبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی صارفین کےلیے قیمت میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے ہوگی جبکہ ماہ ستمبر میں سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں