میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

سندھ کابینہ نے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  کمیشن کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔

کابینہ کو بریف کیا گیا کہ کمیشن نے اب تک وسیع پیمانے پر کارروائی کی، درجنوں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے مزید مہلت دی گئی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جبکہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے 1 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا کہا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں