اگر گورنر راج لگایا تو آپ وفاق کو مشکلات میں ڈالیں گے: بیرسٹر گوہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگایا تو آپ وفاق کو مشکلات میں ڈالیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے رینجرز تعیناتی کی حد تک صوبے سے مشاورت کا کہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہم سب پُرامن رہیں گے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو لانگ مارچ رہے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی قیادت نے اپنے مطالبات کو اپوزیشن قائدین کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ہم نے اپنے مطالبات اپوزیشن قائدین کو بتائے اب ان سے مذاکرات ہوں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن بغیر کسی شرط کے ہوگی، کسی شرط کی تلوار لٹکا کر ایسے مذاکرت نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ آئے گا جو پُرامن ہوگا۔ مخالفین سے بھی مذاکرت کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ پاکستان کے لیے ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں