اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری اس اعلامیہ کے مطابق آج ہونے والا حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

حکومتی وفد میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن ارکان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی۔ حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن نے اپنے موقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔

مذاکرات میں مختلف معاملات پر تحمل سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مذکرات کا دوسرا دور کل 2 بجے اسپیکر چیمبر میں ہوگا۔ حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کیساتھ قومی مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا۔ 

اسپیکر ایاز صادق نے حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے مذاکرات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ اجلاس میں امیر مقام، محسن نقوی، رانا ثنااللّٰہ، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری شریک ہوئے۔ 

سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ادھر اپوزیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر، راجا ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا آفس آمد پر خیرمقدم کیا۔ 

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں صرف ثالث کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ میرا آفس مسائل کے حل اور مذاکرات کیلئے ہمیشہ کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کو ہمیشہ مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اختلافِ رائے اور مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عہدے اور دفاتر عارضی ہوتے ہیں، پارلیمان ہی وہ واحد فورم ہے جہاں مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں