لانگ مارچ ختم ہو تو قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

لانگ مارچ ختم ہو تو قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ختم ہو تو قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوسکتی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویز مان لی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز میں تلاش کرنا ہوگا، لانگ مارچ ختم ہو تو قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوسکتی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا، مذاکرات اپوزیشن کے غیر مشروط لانگ مارچ ختم کرنے پر منتج ہونے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہر آئینی راستہ اختیار کرنے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زداری نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد گروپوں کو پڑوسی ممالک سے فعال حمایت مل رہی ہے، لاحق خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں