عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن(ر) صفدر : فائل فوٹو
کیپٹن(ر) صفدر : فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی سے اختلاف کے باوجود ان کی خواتین کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے، نواز شریف اگر انتقامی ہوتے تو پرویز مشرف کیلئے معافی کا اعلان نہیں کرتے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں