سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو خیر آباد پہنچ کر آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔
قبل ازیں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جنید اکبر اور عاطف خان سے لانگ مارچ سے متعلق مشاورت ہوئی۔
واضح رہے کہ حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات رات تقریباً ڈھائی بجے تک چلے مگر مسودے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
Load/Hide Comments




