سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے لانگ مارچ شروع

سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے لانگ مارچ شروع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہوگیا۔

اسلام آباد کے لیے نکلنے والے لانگ مارچ کی قیادت کے لیے جنید اکبر اور دیگر رہنما سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود ہیں۔

گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہونے والے مارچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 8 اکتوبر کو خیرآباد پہنچ کر آگے کا لائحہ عمل دیں گے۔

سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں خیبر پختونخوا میں امن تھا، ان لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ابھی صوبے میں بےامنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پالیسی ہم آپ کو دے رہے ہیں، اس سے خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں 100 دن میں امن آ سکتا ہے۔ یہاں پر امن بحال کرنے کی ان کی کوئی نیت نہیں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں