وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے پھر نامزد کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر امن کے سب سے بڑے انعام نوبیل کے لیے نامزد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، ان کی بر وقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے اور جنگ بندی یقینی بنانے میں مدد دی، جو آج تک برقرار ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب طور پر سراہا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام جیتنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 8 جنگیں ختم کروائی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے امن انعام نہ ملا تو یہ نوبیل کمیٹی کے لیے بھی باعثِ تنقید ہو گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں