منشیات فروشی سہولتکاری کیس: انمول عرف پنکی کو 2 گواہوں نے شناخت کر لیا
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں منشیات فروشی میں سہولت کاری کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو استغاثہ کے 2 گواہوں نے شناخت کر لیا۔
گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف اور تفتیشی افسر منصور شامل ہیں۔
ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف کے مطابق ملزمہ کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سرکاری وکیل شکیل عباسی نے عدالت کو بتایا کہ 2 گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کیا ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمہ منشیات فروشوں سے رابطے میں تھی۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان انمول عرف پنکی کی فراہم کردہ لوکیشن پر منشیات سپلائی کرتے تھے۔
واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2018ء میں محکمۂ انسداد دہشت گردی نے بھی مقدمہ درج کیا تھا۔
Load/Hide Comments




