گورنر راج لگانے کیلئے زیادہ پھرتیاں پیپلز پارٹی کی نظر آرہی ہیں، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی : فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی جمہوری پارٹی نہیں رہی، گورنر راج لگانے کے لیے زیادہ پھرتیاں پیپلز پارٹی کی نظر آرہی ہیں۔

لانگ مارچ سے متعلق اپنے پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور دیگر مطالبات تسلیم ہونے تک مارچ جاری رہے گا، صوبے میں غیر اعلانی گورنر راج کسی صورت قبول نہیں، وزراء اور ممبران اسمبلی کی اپنے صوبے میں گرفتاریوں پر تشویش ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رواں سال بجٹ میں پولیس کے لیے 191 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کے پی بجٹ میں پولیس کا حصہ 7.8 فیصد ہے، پنجاب میں صرف 3.9 فیصد ہے، مالی مشکلات کے باوجود پولیس کی 3550 اسامیوں کی منظوری دی گئی، گزشتہ سال بجٹ سے ہٹ کر پولیس کو 35 ارب روپے اضافی دیے گئے، صوبائی حکومت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ بیٹھ کر متفقہ پالیسی بنے، صوبائی حکومت دہشت گردی کےخلاف متفقہ پالیسی پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے، جنید اکبرخان کہہ چکے ہیں کہ متفقہ پالیسی پر عمل درآمد کروائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی ائی کے ساتھ مسئلہ ہے تو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ جائے، حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کا پوری طرح علم نہیں، سنا ہے مولانا فضل الرحمان سے ثالثی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، مولانا ثالثی کے لیے آتے ہیں تو خیر مقدم کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں